Введение в بچوں کی تربیت کیسے
آج دنیا سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر علوم وفنون میں بہت ترقی کر رہی ہے مگر جب بھی ہم انسانی معاشرے کا جائزہ لیتے ہیں تو ہر طرف چوری' بے ایما نی' لوٹ کھسوٹ' زناکاری وفحاشی' کذب بیانی اور وعدہ خلافی' مکاری ودغا ب ازی' شروفساد اور قتل وخون ریزی کا بازار گرم نظر آتا ہے۔ علی الاعلان تہذیب وشرافت‘ اخلاق عالیہ اور انسانی قدروں کی پامالی ہ و رہی ہے۔ انس سب برائیوں کی وجہ کیا ہے؟ تو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کے بعد ذہن اسی طرف جائے گا کہ تربیت کی کمی ہے اور آج ہمارے معاشرے میں تعلیم یافتہ اور غیرتعلیم یافتہ طبقہ دونوں ط رف تربیت کی کمی پائی جاتی ہے اور سب سے زیادہ ضرورت بچوں کی بچپن سے ہی اچھی تربیت کی ضرورت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں تربیت کے حوالے سے گزارشات موجود ہیں۔ موضوعات سے سجایا گیا ہے جو ایک بچے کی عمل میں معاون ہوں مثلا نیک بیوی کا ا نتخاب واوصاف اور اولد طلب کا مسنون طریقہ اور اس کی پیدائش کے بعد کے شرعی احکام اور تربیت میں معاون باقی سب موضوعات کو نہایت عمدگی کے ساتھ کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ اس کے مطالعے سے یقیناً بڑے اور چھوٹے سب یکساں استفادہ کر سکیں گے۔۔ یہ کتاب’’ مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نو ازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).
Читать ещё