Введение в صحابہ اور قرآن
صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول ا کرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے ا فضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے ک ہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی وصحابیات سے محبت اور نب ی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلی م کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام وصحابیات ن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں ال اصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ صحابہ اور قرآن ‘‘ محمد طیب محمدی صاحب کی تصنیف ہے ۔ صحابہ اور قرآن کے تعلق پر 30 ابواب پر مشتمل مدلل کتاب ہے۔مزید اس کتا ب میں قرآن کریم کی پاکیزہ روشنی میں صحابۂ کرام کی سیرت طیبہ کےمختلف پہلوؤں کا جامع ،خوبصورت اور ایمان افروز تذکرہ کیا ہے ۔ یعنی صاحب قرآن ﷺ کے اصحاب کامقدمہ قرآن کی ابدی عدالت میں یاصاحب ق رآن کےاصحاب کی سیرت کو قرآن کی زبان میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ (رفیق الرحمن).
Читать ещё